لاک ڈاؤن :نوجوان اپنے دوست کو کیسے گھر لایا

0
17

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے جب کہ لوگوں کو بھی گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہی تاکید کی جا رہی ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں نوجوان نے اپنے دوست سے ملنے کے لیے اتنا بے چین تھا کہ اسے گھر لانے کے لیے سوٹ کیس میں ہی ڈال دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلیٹ کی انتظامیہ کی جانب سے نوجوان کے دوست کو اس کے گھر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی جس کے بعد اس نے ایک انوکھی حکمت عملی سوچی

نوجوان نے اپنے دوست کو ایک بڑے سوٹ کیس میں ڈالا اوراسے آہستہ آہستہ گھسیٹ کر فلیٹ کے اندر لانے لگا تو اس دوران فلیٹ کے رہائشیوں کو نوجوان کی یہ حرکت مشتبہ لگی اور اور انہوں نے نوجوان کو روک لیا۔

فلیٹ کے رہائشیوں نے نوجوان سے زبردستی سوٹ کیس کھلوایا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے اندر ایک انسان موجود ہے۔

-بعدازاں رہاشیوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے دونوں نوجوانوں کے والدین کو پولیس اسٹیشن طلب کیا مگر ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا

Note: This article was originally published on our related blog. We have merged content from our educational subdomains to provide easier access in one place. The original post is still available at: https://videos.urdutubes.com/2020/04/%d9%84%d8%a7%da%a9-%da%88%d8%a7%d8%a4%d9%86-%d9%86%d9%88%d8%ac%d9%88%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%be%d9%86%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%aa-%da%a9%d9%88-%da%a9%db%8c%d8%b3%db%92-%da%af%da%be%d8%b1-%d9%84.html
All content is owned and authored by us, and redistribution or reuse is not allowed without permission.

Note: This post is part of our content merger from multiple educational subdomains. To access the original content, visit: books.urdutubes.com for book-related content, PDFs, and downloads, or videos.urdutubes.com for video-related posts. All content is owned and authored by us, and redistribution or reuse is not allowed without permission.

Previous articleUbqari March 2020 [Download Ubqari Wazaif]
Next articleپراسرار غار میں کون تھا؟ یونیورسٹی ٹرپ میں پیش آنے والا ایک ایسا واقعہ کہ جس نے اسکی زندگی کی قیمتی ترین متاع چھین لی اور پھر۔۔۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here